پونے11جون(آئی این ایس انڈیا)مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے آج سناتن ادارے کو ایک’’'خطرناک‘‘تنظیم قراردیتے ہوئے ترکشاستری نریندر دابھولکر کے قتل کے سلسلے میں اس سے منسلک ادارے کے ایک رکن کی گرفتاری کے بعد تنظیم پر پابندی لگانے کی اپنی مانگ دوہرائی۔وزیراعلیٰ کے عہدے(2010-2014)پر رہتے ہوئے کانگریسی لیڈرنے20اگست2013کو پونے میں دابھولکر کے قتل کے بعدبنیادپرست گروپ پرپابندی کی مانگ کو لے کر مرکز کے پاس ایک تجویزبھیجی تھی۔سناتن سنستھاکاہیڈکوارٹرگوامیں ہے۔تاوڈے کی گرفتاری کو لے کر راج چوہان نے کہاکہ مہاراشٹرکے وزیر اعلیٰ کو حکومت کے وکلاء کو واضح ہدایات دینی چاہئیں کہ وہ سناتن ادارے پرپابندی لگانے کیلئے معاملہ تیارکریں، تنظیم کے خلاف دہشت گردی مخالف دستہ(اے ٹی ایس )کے پاس ثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت اور مرکزی وزارت داخلہ کا اس تنظیم پر پابندی لگانے میں اہم کردار ہے جو اپنے نظریات کی مخالفت کرنے والوں کو نشانہ بنارہاہے اور ان کی جان لے رہا ہے۔اس خطرناک تنظیم کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہئے اور اسے سزا دی جانی چاہئے۔سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین کے تحت مودی حکومت پرملک کی سلامتی پر خطرہ پیدا کرنے والے دہشت گردعناصر کے خلاف کارروائی کرنے کی ذمہ داری ہے۔